آسان قرآن
Aasan Quran · 55. Ar-Rahmaan · Ayah 62
وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ﴿62﴾
- وَمِنْ دُوْنِهِمَااور ان دونوں کے علاوہ
- جَنَّتٰنِدو باغ ہیں
Translation · Aasan Quran
اور ان دو باغوں سے کچھ کم درجے کے دو باغ اور ہوں گے۔ (10)
Tafseer · Aasan Quran
10: اکثر مفسرین کے مطابق پہلے (آیت نمبر 46 میں) جن دو باغوں کا ذکر ہوا تھا۔ وہ اعلیٰ درجے کے مقرب بندوں کے لیے ہیں، جیسا کہ اگلی سورت (سورة واقعہ) میں اس کی تفصیل آنے والی ہے، اور اب آیت نمبر 62 سے جن دو باغوں کا ذکر ہو رہا ہے، وہ عام مومنوں کے لیے ہیں۔