آسان قرآن
Aasan Quran · 56. Al-Waaqia · Ayah 64
ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ﴿64﴾
- ءَاَنْتُمْکیا تم
- تَزْرَعُوْنَهٗٓتم اگاتے ہو اس کو
- اَمْیا
- نَحْنُہم
- الزّٰرِعُوْنَاگانے والے ہیں
Translation · Aasan Quran
کیا اسے تم اگاتے ہو یا اگانے والے ہم ہیں ؟ (18)
Tafseer · Aasan Quran
18: یعنی تمہارا کام بس اتنا ہی تو ہے کہ تم زمین میں بیج ڈال دو ، اس بیج کو پروان چڑھا کر کونپل کی شکل دینا اور اسے درخت یا کھیتی بنادینا اور اس میں تمہارے فائدے کے پھل یا غلے پیدا کرنا کیا تمہارے اپنے بس میں تھا اللہ تعالیٰ کے سوا کون ہے جو تمہارے ڈالے ہوئے بیج کو یہاں تک پہنچا دیتا ہے ؟