Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 59. Al-Hashr · Ayah 12

  1. لَئِنْ اُخْرِجُوْا لَا یَخْرُجُوْنَ مَعَهُمْ١ۚ وَ لَئِنْ قُوْتِلُوْا لَا یَنْصُرُوْنَهُمْ١ۚ وَ لَئِنْ نَّصَرُوْهُمْ لَیُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ﴿12﴾

    1. لَئِنْاگر
    2. اُخْرِجُوْاوہ جلا وطن کئے گئے
    3. لَانہ
    4. يَخْرُجُوْنَوہ نکلیں گے
    5. مَعَهُمْ ۚان کے ساتھ
    6. وَلَئِنْاور اگر
    7. قُوْتِلُوْاان سے لڑائی ہوئی
    8. لَا يَنْصُرُوْنَهُمْ ۚوہ ان کی مد د نہ کریں گے
    9. وَلَئِنْاور اگر
    10. نَّصَرُوْهُمْوہ ان کی مدد کرینگے
    11. لَيُوَلُّنَّتو وہ یقیناً پھیریں گے
    12. الْاَدْبَارَ ۣپیٹھ (جمع)
    13. ثُمَّپھر
    14. لَا يُنْصَرُوْنَوہ مدد نہ کئے جائینگے
Translation · Aasan Quran
یہ پکی بات ہے کہ اگر ان (اہل کتاب) کو نکالا گیا تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ (10) اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے، اور اگر بالفرض ان کی مدد کی بھی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے، پھر ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔
Tafseer · Aasan Quran
10: یعنی جب یہ منافقین یہودیوں کو یقین دلا رہے تھے کہ ہم تمہاری مدد کریں گے اس وقت بھی ان کے دل میں ارادہ نہیں تھا، اور آئندہ بھی اگر کوئی ایسا موقع آئے تو یہ لوگ اتنی جرأت نہیں رکھتے کہ جنگ میں کسی کی مدد کریں۔