آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 40
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ اَوْ اَتَتْكُمُ السَّاعَةُ اَغَیْرَ اللّٰهِ تَدْعُوْنَ١ۚ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿40﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- اَرَءَيْتَكُمْبھلا دیکھو
- اِنْاگر
- اَتٰىكُمْتم پر آئے
- عَذَابُعذا
- اللّٰهِاللہ
- اَوْیا
- اَتَتْكُمُآئے تم پر
- السَّاعَةُقیامت
- اَغَيْرَ اللّٰهِکیا اللہ کے سوا
- تَدْعُوْنَتم پکارو گے
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Aasan Quran
(ان کافروں) سے کہو : اگر تم سچے ہو تو ذرا یہ بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے، یا تم پر قیامت ٹوٹ پڑے تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے ؟