آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 80
وَ حَآجَّهٗ قَوْمُهٗ١ؕ قَالَ اَتُحَآجُّوْٓنِّیْ فِی اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰىنِ١ؕ وَ لَاۤ اَخَافُ مَا تُشْرِكُوْنَ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ رَبِّیْ شَیْئًا١ؕ وَسِعَ رَبِّیْ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا١ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ﴿80﴾
- وَحَآجَّهٗاور اس سے جھگڑا کیا
- قَوْمُهٗاس کی قوم
- قَالَاس نے کہا
- اَتُحَآجُّوْٓنِّىْکیا تم مجھ سے جھگڑتے ہو
- فِيمیں
- اللّٰهِاللہ
- وَاور
- قَدْ هَدٰىنِاس نے مجھے ہدایت دے دی ہے
- وَاور
- لَآ اَخَافُنہیں ڈرتا میں
- مَا تُشْرِكُوْنَجو تم شریک کرتے ہو
- بِهٖٓاس کا
- اِلَّآمگر
- اَنْیہ کہ
- يَّشَآءَچاہے
- رَبِّيْمیرا رب
- شَيْئًاکچھ
- وَسِعَاحاطہ کرلیا
- رَبِّيْمیرا رب
- كُلَّ شَيْءٍہر چیز
- عِلْمًاعلم
- اَکیا
- فَلَا تَتَذَكَّرُوْنَسو تم نہیں سوچتے
Translation · Aasan Quran
اور (پھر یہ ہوا کہ) ان کی قوم نے ان سے حجت شروع کردی۔ (29) ابراہیم نے (ان سے) کہا : کیا تم مجھ سے اللہ کے بارے میں حجت کرتے ہو جبکہ اس نے مجھے ہدایت دے دی ہے ؟ اور جن چیزوں کو تم اللہ کے ساتھ شریک مانتے ہو، میں ان سے نہیں ڈرتا (کہ وہ مجھے کوئی نقصان پہنچا دیں گی) الا یہ کہ میرا پروردگار (مجھے) کچھ (نقصان پہنچانا) چاہے (تو وہ ہر حال میں پہنچے گا) میرے پروردگار کا علم ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ کیا تم پھر بھی کوئی نصیحت نہیں مانتے ؟
Tafseer · Aasan Quran
29: سیاق وسباق سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ سے حجت کرتے ہوئے ان کی قوم نے دو باتیں کہیں، ایک یہ کہ ہم برسوں سے اپنے باپ داداؤں کو ان بتوں اور ستاروں کی پوجا کرتے دیکھ رہے تھے، ان سب کو گمراہ سمجھنا ہمارے بس سے باہر ہے، حضرت ابراہیم ؑ نے اس کا جواب پہلے جملے میں یہ دیا ہے کہ ان باپ داداؤں کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی وحی نہیں آئی تھی اور مذکورہ بالا عقلی دلائل کے علاوہ میرے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آئی ہے، لہذا اللہ کی دی ہوئی ہدایت کے بعد میں شرک کو کیسے درست تسلیم کرسکتا ہوں، دوسری بات ان کی قوم نے یہ کہی ہوگی کہ اگر تم نے ہمارے بتوں اور ستاروں کی خدائی سے انکار کیا تو وہ تمہیں تباہ کر ڈالیں گے، اس کے جواب میں انہوں نے فرمایا کہ میں ان بےبنیاد دیوتاؤں سے نہیں ڈرتا بلکہ ڈرنا تمہیں چاہیے کہ تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ بےبنیاد دیوتاؤں کو اس کی خدائی میں شریک مان رہے ہو، نقصان اگر پہنچا سکتا ہے تو وہ صرف اللہ تعالیٰ ہے کوئی اور نہیں اور جو لوگ اس کی توحید پر ایمان لاتے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ نے امن اور چین عطا فرمایا ہے۔