آسان قرآن
Aasan Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 93
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ قَالَ اُوْحِیَ اِلَیَّ وَ لَمْ یُوْحَ اِلَیْهِ شَیْءٌ وَّ مَنْ قَالَ سَاُنْزِلُ مِثْلَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَاسِطُوْۤا اَیْدِیْهِمْ١ۚ اَخْرِجُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ وَ كُنْتُمْ عَنْ اٰیٰتِهٖ تَسْتَكْبِرُوْنَ﴿93﴾
- وَمَنْاور کون
- اَظْلَمُبڑا ظالم
- مِمَّنِسے۔ جو
- افْتَرٰيگھڑے (باندھے)
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
- اَوْیا
- قَالَکہے
- اُوْحِيَوحی کی گئی
- اِلَيَّمیری طرف
- وَلَمْ يُوْحَاور نہیں وحی کی گئی
- اِلَيْهِاس کی طرف
- شَيْءٌکچھ
- وَّمَنْاور جو
- قَالَکہے
- سَاُنْزِلُمیں ابھی اتارتا ہوں
- مِثْلَمثل
- مَآ اَنْزَلَجو نازل کیا
- اللّٰهُاللہ
- وَلَوْاور اگر
- تَرٰٓيتو دیکھے
- اِذِجب
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
- فِيْ غَمَرٰتِسختیوں میں
- الْمَوْتِموت
- وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
- بَاسِطُوْٓاپھیلائے ہوں
- اَيْدِيْهِمْاپنے ہاتھ
- اَخْرِجُوْٓانکالو
- اَنْفُسَكُمْاپنی جانیں
- اَلْيَوْمَ تُجْزَوْنَآج تمہیں بدلہ دیا جائیگا
- عَذَابَعذاب
- الْهُوْنِذلت
- بِمَابسبب
- كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَتم کہتے تھے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر (بارہ میں)
- غَيْرَ الْحَقِّجھوٹ
- وَكُنْتُمْاور تم تھے
- عَنْسے
- اٰيٰتِهٖاس کی آیتیں
- تَسْتَكْبِرُوْنَتکبر کرتے
Translation · Aasan Quran
اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے، یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی نازل کی گئی ہے، حالانکہ اس پر کوئی وحی نازل نہ کی گئی ہو، اور اسی طرح وہ جو یہ کہے کہ میں بھی ویسا ہی کلام نازل کردوں گا جیسا اللہ نے نازل کیا ہے ؟ اور اگر تم وہ وقت دیکھو (تو بڑا ہولناک منظر نظر آئے) جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میں گرفتار ہوں گے، اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے (کہہ رہے ہوں گے کہ) اپنی جانیں نکالو، آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا، اس لیے کہ تم جھوٹی باتیں اللہ کے ذمے لگاتے تھے، اور اس لئے کہ تم اس کی نشانیوں کے خلاف تکبرکا رویہ اختیار کرتے تھے۔