آسان قرآن
Aasan Quran · 61. As-Saff · Ayah 14
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ فَاٰمَنَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ كَفَرَتْ طَّآئِفَةٌ١ۚ فَاَیَّدْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلٰى عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِیْنَ۠ع﴿14﴾
- يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو جو ایمان لائے ہو
- كُوْنُوْٓاہوجاؤ
- اَنْصَارَ اللّٰهِاللہ کے مددگار
- كَمَا قَالَجیسے کہا تھا
- عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَعیسیٰ ابن مریم نے
- لِلْحَوَارِيّٖنَحواریوں سے
- مَنْ اَنْصَارِيْٓکون میرا مددگار ہوگا
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَحواریوں نے کہا
- نَحْنُہم ہیں
- اَنْصَارُ اللّٰهِاللہ کے مددگار
- فَاٰمَنَتْ طَّآئِفَةٌتو ایمان لایا ایک گروہ
- مِّنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل میں سے
- وَكَفَرَتْ طَّآئِفَةٌاور انکار کردیا ایک گروہ نے
- فَاَيَّدْنَاتو تائید کی ہم نے۔ مدد کی ہم نے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کی جو ایمان لائے
- عَلٰياوپر
- عَدُوِّهِمْان کے دشمنوں کے
- فَاَصْبَحُوْاتو ہوگئے وہ
- ظٰهِرِيْنَغالب آنے والے
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! تم اللہ (کے دین) کے مددگار بن جاؤ، اسی طرح جیسے عیسیٰ بن مریم ؑ نے حواریوں (9) سے کہا تھا کہ : وہ کون ہیں جو اللہ کے واسطے میرے مددگار بنیں ؟ حواریوں نے کہا : ہم اللہ کے (دین کے) مددگار ہیں۔ پھر بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیا، اور ایک گروہ نے کفر اختیار کیا، چنانچہ جو لوگ ایمان لائے تھے ہم نے ان کے دشمنوں کے خلاف ان کی مدد کی، نتیجہ یہ ہوا کہ وہ غالب آئے۔
Tafseer · Aasan Quran
9: ”حواری“ حضرت عیسیٰ ؑ کے ان ساتھیوں کو کہتے ہیں جو آپ پر ایمان لائے تھے، جیسے حضور اقدس ﷺ کے ساتھیوں کو ”صحابہ“ کہا جاتا ہے۔