آسان قرآن
Aasan Quran · 61. As-Saff · Ayah 5
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَ قَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ١ؕ فَلَمَّا زَاغُوْۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ﴿5﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَ مُوْسٰىکہا موسیٰ نے
- لِقَوْمِهٖاپنی قوم سے
- يٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِيْاے میری قوم کیوں تم مجھ کو اذیت دیتے ہو
- وَقَدْ تَّعْلَمُوْنَحالانکہ تحقیق تم جانتے ہو
- اَنِّىْ رَسُوْلُ اللّٰهِبیشک میں اللہ کا رسول ہوں
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- فَلَمَّا زَاغُوْٓاپھر جب وہ ٹیڑے ہوئے
- اَزَاغَ اللّٰهُٹیڑھا کردیا اللہ نے
- قُلُوْبَهُمْان کے دلوں کو
- وَاللّٰهُاور اللہ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَفاسق قوم کو
Translation · Aasan Quran
اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : اے میری قوم کے لوگو ! تم مجھے تکلیف کیوں پہنچاتے ہو، حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اللہ کا پیغمبر بن کر آیا ہوں ؟ (3) پھر جب انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا، (4) اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا۔
Tafseer · Aasan Quran
3: حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ان کی قوم نے کس کس طرح تکلیفیں پہنچائیں، اس کی تفصیل سورة بقرہ : 59 وغیرہ میں گذر چکی ہے۔
4: یعنی جان بوجھ کر ہٹ دھرمی کرنے کی یہ سزا دی گئی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل ایسے ٹیڑھے کردئیے کہ اب ان میں حق بات قبول کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہی۔