Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 65. At-Talaaq · Ayah 10

  1. اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ١ۛۖۚ۬ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۛ۫ؕ قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكُمْ ذِكْرًاۙ﴿10﴾

    1. اَعَدَّ اللّٰهُتیار کیا اللہ نے
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. عَذَابًا شَدِيْدًاشدید عذاب
    4. فَاتَّقُواپس ڈرو
    5. اللّٰهَاللہ سے
    6. يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِاے عقل والو
    7. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ جو ایمان لائے ہو
    8. قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُتحقیق نازل کیا اللہ نے
    9. اِلَيْكُمْ ذِكْرًاتمہاری طرف ایک ذکر کو
Translation · Aasan Quran
(اور آخرت میں) ہم نے ان کے لیے ایک سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ لہذا اے عقل والو جو ایمان لے آئے ہو، اللہ سے ڈرتے رہو۔ (13) اللہ نے تمہارے پاس ایک سراپا نصیحت بھیجی ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
13: یہ قرآن کریم کا خاص اسلوب ہے کہ وہ جو احکام عطا فرماتا ہے، ان کے آگے پیچھے بار بار یہ یاد دلاتا ہے کہ تمہیں اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہی کے احساس سے ڈرتے رہنا چاہیے، یہی وہ احساس ہے جو تمہارے لئے ان احکام پر عمل کرنا آسان بنادے گا۔