آسان قرآن
Aasan Quran · 65. At-Talaaq · Ayah 3
وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ١ؕ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا﴿3﴾
- وَّيَرْزُقْهُاور رزق دے گا اس کو
- مِنْ حَيْثُ لَاجہاں سے، نہ
- يَحْتَسِبُوہ گمان کرتا ہوگا
- وَمَنْ يَّتَوَكَّلْاور جو بھروسہ کرے گا
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- فَهُوَ حَسْبُهٗتو وہ کافی ہے اس کو
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- بَالِغُ اَمْرِهٖپہنچنے والا ہے اپنے حکم کو
- قَدْ جَعَلَ اللّٰهُتحقیق بنادیا اللہ نے
- لِكُلِّ شَيْءٍہر چیز کے لیے
- قَدْرًاایک اندازہ
Translation · Aasan Quran
اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا کرے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوگا۔ اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے، تو اللہ اس (کا کام بنانے) کے لیے کافی ہے۔ یقین رکھو کہ اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے۔ (البتہ) اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔ (7)
Tafseer · Aasan Quran
7: یعنی جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرے، اللہ تعالیٰ اس کا کام بنا دیتا ہے، لیکن کام بنانے کی نوعیت اور اس کا وقت اللہ تعالیٰ خود مقر فرماتا ہے، کیونکہ اس نے ہر چیز کا ایک نپا تلا اندازہ طے فرما رکھا ہے۔