Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 67. Al-Mulk · Ayah 16

  1. ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِیَ تَمُوْرُۙ﴿16﴾

    1. ءَاَمِنْتُمْکیا بےخوف ہوگئے تم
    2. مَّنْاس سے جو
    3. فِي السَّمَآءِآسمان میں ہے
    4. اَنْ يَّخْسِفَکہ دھنسا دے
    5. بِكُمُ الْاَرْضَتم کو زمین میں
    6. فَاِذَا هِيَتو اچانک وہ
    7. تَمُوْرُلرزنے لگے۔ پھٹ جائے
Translation · Aasan Quran
کیا تم آسمان والے کی اس بات سے بےخوف ہو بیٹھے ہو کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے، تو وہ ایک دم تھر تھرانے لگے ؟ (4)
Tafseer · Aasan Quran
4: آخرت کا عذاب تو اپنی جگہ ہے، لیکن بد اعمالیوں کے نتیجے میں اس دنیا میں بھی عذاب آسکتا ہے مثلاً یہ کہ انسان کو قارون کی طرح زمین میں دھنسا دیا جائے، اور زمین تھرتھرانے لگے جس کے نتیجے میں انسان زمین کے اندر اور زیادہ دھنستا چلا جائے۔