آسان قرآن
Aasan Quran · 69. Al-Haaqqa · Ayah 47
فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ﴿47﴾
- فَمَا مِنْكُمْتو نہ ہوتا تم میں سے
- مِّنْ اَحَدٍکوئی ایک
- عَنْهُاس سے
- حٰجِزِيْنَروکنے والا۔ باز رکھنے والا ہوتا
Translation · Aasan Quran
پھر تم میں سے کوئی نہ ہوتا جو ان کے بچاؤ کے لیے آڑے آسکتا۔ (10)
Tafseer · Aasan Quran
10: فرمایا جارہا ہے کہ اگر کوئی شخص نبوت کا جھوٹا دعوی کرکے اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی غلط بات منسوب کرے تو اللہ تعالیٰ اسی دنیا میں اسے رسوا بھی فرماتے ہیں، اور اس کو عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے اگر (خدانخواستہ) حضور اقدس ﷺ کا نبوت کا دعوی درست نہ ہوتا اور آپ (معاذاللہ) جھوٹی باتیں بناکر اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے تو اللہ تعالیٰ اسی دنیا میں آپ کے ساتھ وہ معاملہ فرماتے جس کا ذکر ان آیتوں میں کیا گیا ہے۔