آسان قرآن
Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 40
اِنَّ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ اَبْوَابُ السَّمَآءِ وَ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتّٰى یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُجْرِمِیْنَ﴿40﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- كَذَّبُوْاجھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیتوں کو
- وَاسْتَكْبَرُوْااور تکبر کیا انہوں نے
- عَنْهَاان سے
- لَا تُفَتَّحُنہ کھولے جائیں گے
- لَهُمْان کے لیے
- اَبْوَابُدروازے
- السَّمَآءِآسمان
- وَاور
- لَا يَدْخُلُوْنَنہ داخل ہوں گے
- الْجَنَّةَجنت
- حَتّٰيیہانتک (جب تک)
- يَلِجَداخل ہوجائے
- الْجَمَلُاونٹ
- فِيْمیں
- سَمِّناکا
- الْخِيَاطِسوئی
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- نَجْزِيہم بدلہ دیتے ہیں
- الْمُجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
Translation · Aasan Quran
(لوگو) یقین رکھو کہ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے، اور تکبر کے ساتھ ان سے منہ موڑا ہے، ان کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے، اور وہ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہوں گے جب تک کوئی اونٹ ایک سوئی کے ناکے میں داخل نہیں ہوجاتا (22) اور اسی طرح ہم مجرموں کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
22: یہ ایک عربی زبان کا محاورہ ہے، اور مطلب یہ ہے کہ جس طرح ایک اونٹ سوئی کے ناکے میں کبھی داخل نہیں ہوسکتا، اسی طرح یہ لوگ کبھی جنت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔