آسان قرآن
Aasan Quran · 71. Nooh · Ayah 1
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿1﴾
- اِنَّآبیشک ہم نے
- اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
- نُوْحًانوح کو
- اِلٰى قَوْمِهٖٓاس کی قوم کی طرف
- اَنْ اَنْذِرْکہ ڈراؤ
- قَوْمَكَاپنی قوم کو
- مِنْسے
- قَبْلِاس سے پہلے
- اَنْ يَّاْتِيَهُمْکہ آئے ان کے پاس
- عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب دردناک
Translation · Aasan Quran
ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس بھیجا کہ اپنی قوم کو خبردار کرو، قبل اس کے کہ ان پر کوئی دردناک عذاب آکھڑا ہو۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: اس سورت میں صرف حضرت نوح ؑ کی تبلیغی جدوجہد اور ان کی دعاؤں کا تذکرہ فرمایا گیا ہے، آپ کا مفصل واقعہ سورة یونس (10: 17) اور سورة ہود (11: 36) میں گزرچکا ہے۔