آسان قرآن
Aasan Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 31
وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓئِكَةً١۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۙ لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ یَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّ لَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ۙ وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ مَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْبَشَرِ۠ع﴿31﴾
- وَمَااور نہیں
- جَعَلْنَآہم نے بنائے
- اَصْحٰبَ النَّارِدوزخ کے داروغہ
- اِلَّامگر (صرف)
- مَلٰٓئِكَةً ۠فرشتے
- وَّمَااور نہیں
- جَعَلْنَاہم نے رکھی
- عِدَّتَهُمْان کی تعداد
- اِلَّامگر (صرف)
- فِتْنَةًآزمائش کو
- لِّلَّذِيْنَان لوگوں کیلئے جو
- كَفَرُوْا ۙکافر ہوئے
- لِيَسْتَيْقِنَتاکہ وہ یقین کرلیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
- اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دی گئی (اہل کتاب)
- وَيَزْدَادَاور زیادہ ہو
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْٓاایمان لائے
- اِيْمَانًاایمان
- وَّلَا يَرْتَابَاور شک نہ کریں
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
- اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دی گئی
- وَالْمُؤْمِنُوْنَ ۙاور مومن (جمع)
- وَلِيَقُوْلَاور تاکہ وہ کہیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- فِيْ قُلُوْبِهِمْجن کے دلوں میں
- مَّرَضٌروگ
- وَّالْكٰفِرُوْنَاور کافر (جمع)
- مَاذَآکیا
- اَرَادَ اللّٰهُارادہ کیا اللہ نے
- بِهٰذَا مَثَلًا ۭاس مثال سے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُضِلُّ اللّٰهُاللہ گمراہ کرتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجسے وہ چاہتا ہے
- وَيَهْدِيْاور ہدایت دیتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُ ۭجسے وہ چاہتا ہے
- وَمَا يَعْلَمُاور نہیں جانتا
- جُنُوْدَلشکروں کو
- رَبِّكَتیرے رب کے
- اِلَّا هُوَ ۭسوائے وہ (خود)
- وَمَا ھِيَاور نہیں یہ
- اِلَّا ذِكْرٰىمگر نصیحت
- لِلْبَشَرِآدمی کیلئے
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے دوزخ کے یہ کارندے کوئی اور نہیں، فرشتے مقرر کیے ہیں۔ (10) اور ان کی جو تعداد مقرر کی ہے وہ صرف اس لیئے کہ اس کے ذریعے کافروں کی آزمائش ہو، (11) تاکہ اہل کتاب کو یقین آجائے (12) اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں ان کے ایمان میں اور اضافہ ہو، اور اہل کتاب اور مومن لوگ کسی شک میں نہ پڑیں، اور تاکہ وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے (13) اور جو لوگ کافر ہیں، وہ یہ کہیں کہ بھلا اس عجیب سی بات سے اللہ کی کیا مراد ہے ؟ اسی طرح اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ (14) اور یہ ساری بات تو نوع بشر کے لیے ایک یاد دہانی کرانے والی نصیحت ہے اور بس۔
Tafseer · Aasan Quran
10: جب یہ آیت نازل ہوئی کہ دوزخ پر انیس کارندے مقرر ہیں تو کافروں نے اس کا مذاق اڑایا، اور ایک نے تو لوگوں سے یہاں تک کہہ دیا کہ انیس میں سے سترہ کے لیے تو میں ہی کافی ہوں، باقی دو سے تم نمٹ لینا۔ (ابن کثیر)۔ اس کے جواب میں یہ آیت 31 نازل ہوئی کہ یہ انیس کارندے سب کے سب فرشتے ہیں، کوئی مذاق نہیں کہ تم ان کا مقابلہ کرسکو۔
11: یعنی اللہ تعالیٰ کو دوزخ کی نگرانی اور حفاظت کے لیے کسی خاص تعداد کی ضرورت نہیں ہے، لیکن یہ تعداد اس لیے مقرر کی گئی ہے کہ کافروں کی آزمائش ہو کہ وہ اس کی تصدیق کرتے ہیں، یا مذاق اڑاتے ہیں۔
12: بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانے کے یہودیوں اور عیسائیوں کی کچھ کتابوں میں بھی دوزخ پر متعین فرشتوں کی تعداد انیس بیان کی گئی ہوگی، (چاہے وہ اس وقت ہمارے علم میں نہ ہوں) اس لیے فرمایا گیا ہے کہ وہ اس بات پر یقین کرلیں گے۔
13: روگ سے یہاں مراد شک یا نفاق ہے۔
14: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں جو مخلوقات پیدا فرمائی ہیں، ان کی نہ صرف تعداد، بلکہ ان کو عطا فرمائی ہوئی قوتوں کا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو ٹھیک ٹھیک علم نہیں ہے۔ لہذا اس کی کسی مخلوق کے بارے میں اپنے محدود علم کی بنیاد پر یہ قیاس کرلینا کہ وہ ہم جیسی ہی ہوگی، نری حماقت ہے۔