آسان قرآن
Aasan Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 3
وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ﴿3﴾
- وَّالنّٰشِرٰتِبادل اٹھا کر لانیوالی ہواؤں کی قسم
- نَشْرًاپھیلانے والی
Translation · Aasan Quran
اور جو (بادلوں کو) خوب اچھی طرح پھیلا دیتی ہیں۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: اس دنیا میں جو ہوائیں چلتی ہیں، ان میں سے کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو فائدہ پہنچاتی اور اس کے لیے زندگی کا سامان مہیا کرتی ہیں، اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جو آندھی طوفان بن کر انسان کے لیے نقصان کا باعث ہوتی ہیں۔ اسی طرح فرشتے جو اللہ تعالیٰ کا کلام لے کر انسانوں کے پاس آتے ہیں، وہ نیک لوگوں کے لیے خوشخبری اور برے لوگوں کے لیے ڈرانے کا سامان لے کر آتے ہیں۔ اس لیے پہلی تین آیتوں میں ہواؤں کی قسم کھائی گئی ہے، اور دوسری تین آیتوں میں فرشتوں کی۔