آسان قرآن
Aasan Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 38
قُلْ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ یَّنْتَهُوْا یُغْفَرْ لَهُمْ مَّا قَدْ سَلَفَ١ۚ وَ اِنْ یَّعُوْدُوْا فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ الْاَوَّلِیْنَ﴿38﴾
- قُلْکہ دیں
- لِّلَّذِيْنَان سے جو
- كَفَرُوْٓاانہوں نے کفر کیا (کافر)
- اِنْاگر
- يَّنْتَهُوْاوہ باز آجائیں
- يُغْفَرْمعاف کردیا جائے
- لَهُمْانہیں جو
- مَّاجو
- قَدْ سَلَفَگزر چکا
- وَاِنْاور اگر
- يَّعُوْدُوْاپھر وہی کریں
- فَقَدْتو تحقیق
- مَضَتْگزر چکی ہے
- سُنَّةُسنت (روش)
- الْاَوَّلِيْنَپہلے لوگ
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر) جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان سے کہہ دو کہ : اگر وہ باز آجائیں تو پہلے ان سے جو کچھ ہوا ہے اسے معاف کردیا جائے گا۔ (22) اور اگر وہ پھر وہی کام کریں گے تو پچھلے لوگوں کے ساتھ جو معاملہ ہوا، وہ (ان کے سامنے) گزر ہی چکا ہے۔ (23)
Tafseer · Aasan Quran
22: آیت نے یہ اصول بتادیا ہے کہ جب کوئی شخص ایمان لے آئے تو کفر کی حالت میں اس نے جتنے بھی گناہ کیے ہوں وہ سب معاف ہوجاتے ہیں، یہاں تک کہ پچھلی نمازوں، روزوں اور دوسری عبادتوں کی قضاء اس کے ذمے لازم نہیں ہوتی۔
23: اس سے ان کافروں کی طرف بھی اشارہ ہے جو جنگ بدر میں مارے گئے اور ان پچھلی امتوں کی طرف بھی جن پر عذاب نازل ہوا۔ مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں کا انجام تمہارے سامنے گذر چکا ہے۔ اگر تم اپنی ضد سے باز نہ آئے تو ویسا ہی انجام تمہارا بھی ہوسکتا ہے۔