آسان قرآن
Aasan Quran · 81. At-Takwir · Ayah 16
الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ﴿16﴾
- الْجَوَارِسیدھے چلنے والے
- الْكُنَّسِچھپ جانے والے
Translation · Aasan Quran
جو چلتے چلتے دبک جاتے ہیں۔ (7)
Tafseer · Aasan Quran
7: بعض ستارے ایسے ہوتے ہیں کہ وہ کبھی مشرق سے مغرب کی طرف چلتے نظر آتے ہیں، اور کبھی مغرب سے مشرق کی طرف۔ گویا وہ ایک سمت میں چلتے چلتے واپس پلٹ رہے ہیں، پھر چلتے چلتے نگاہوں سے غائب ہوجاتے ہیں، گویا ہوجاتے ہیں، گویا وہ کہیں دبک کر چھپ گئے ہیں۔ ان ستاروں کی یہ گردش اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کا عجیب مظہر ہے۔ اس لیے ان کی قسم کھائی گئی ہے۔