آسان قرآن
Aasan Quran · 81. At-Takwir · Ayah 23
وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ﴿23﴾
- وَلَقَدْ رَاٰهُاور اس نے اس کو دیکھا ہے
- بِالْاُفُقِکنارہ پر
- الْمُبِيْنِکھلا
Translation · Aasan Quran
اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ انہوں نے اس فرشتے کو کھلے ہوئے افق پر دیکھا ہے۔ (11)
Tafseer · Aasan Quran
11: حضرت جبرئیل ؑ عام طور پر تو آنحضرت ﷺ کے پاس کسی انسان کی صورت میں آیا کرتے تھے، لیکن حضور اقدس ﷺ نے ایک مرتبہ انہیں اپنی اصلی صورت میں دیکھنے کی فرمائش کی تھی، اس موقع پر وہ افق پر اپنی اصل صورت میں بھی آپ کے سامنے ظاہر ہوئے، اس آیت میں اس کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے، اس کی کچھ تفصیل سورة نجم میں پیچھے گزرچکی ہے، اس موقع پر اس سورت کے حواشی نمبر : 2، 3، 4 ضرور دیکھ لئے جائیں۔