آسان قرآن
Aasan Quran · 86. At-Taariq · Ayah 12
وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ﴿12﴾
- وَالْاَرْضِاور زمین کی
- ذَاتِ الصَّدْعِپھٹ جانے والی
Translation · Aasan Quran
اور پھوٹ پڑنے والی زمین کی۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: یعنی اس زمین کی جو پانی برسنے کے بعد کونپل کو باہر نکالنے کے لیے پھٹ پڑتی ہے۔ یہاں بارش اور زمین کے پھٹ پڑنے کی قسم کھانے سے بظاہر یہ اشارہ مقصود ہے کہ بارش کے پانی سے وہی زمین فائدہ اٹھاتی ہے جس میں اگنے کی صلاحیت ہو، اسی طرح قرآن کریم سے وہی شخص فائدہ اٹھاتا ہے جس کے دل میں حق کو قبول کرنے کی گنجائش ہو۔