آسان قرآن
Aasan Quran · 88. Al-Ghaashiya · Ayah 22
لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ﴿22﴾
- لَسْتَنہیں آپ
- عَلَيْهِمْان پر
- بِمُصَۜيْطِرٍداروغہ
Translation · Aasan Quran
آپ کو ان پر زبردستی کرنے کے لیے مسلط نہیں کیا گیا۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: آنحضرت ﷺ کو کافروں کی ہٹ دھرمی سے جو تکلیف ہوتی تھی، اس پر آپ کو یہ تسلی دی گئی ہے کہ آپ کا فریضہ صرف تبلیغ کر کے پورا ہوجاتا ہے، آپ پر یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ انہیں زبردستی مسلمان بنائیں۔ اس میں ہر مبلغ اور حق کے داعی کے لیے بھی یہ اصول بیان فرمایا گیا ہے کہ اسے اپنا تبلیغ کا فریضہ ادا کرتے رہنا چاہیے اور یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ وہ ان سے زبردستی اپنی بات منوانے کا ذمہ دار ہے۔