آسان قرآن
Aasan Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 27
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُۗۖ﴿27﴾
- يٰٓاَيَّتُهَااے
- النَّفْسُروح
- الْمُطْمَئِنَّةُاطمینان والی
Translation · Aasan Quran
(البتہ نیک لوگوں سے کہا جائے گا کہ) اے وہ جان جو (اللہ کی اطاعت میں) چین پاچکی ہے۔ (9)
Tafseer · Aasan Quran
9: یہ قرآن کریم کے اصل لفظ ”نفس مطمئنہ“ کا ترجمہ ہے۔ اس سے مراد انسان کا وہ دل ہے جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے کرتے بالکل سکون پا گیا ہو، اور نافرمانی سے محفوط ہوگیا ہو۔