Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 101

  1. وَ مِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ مُنٰفِقُوْنَ١ۛؕ وَ مِنْ اَهْلِ الْمَدِیْنَةِ١ؔۛ۫ مَرَدُوْا عَلَى النِّفَاقِ١۫ لَا تَعْلَمُهُمْ١ؕ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ١ؕ سَنُعَذِّبُهُمْ مَّرَّتَیْنِ ثُمَّ یُرَدُّوْنَ اِلٰى عَذَابٍ عَظِیْمٍۚ﴿101﴾

    1. وَمِمَّنْاور ان میں جو
    2. حَوْلَكُمْتمہارے ارد گرد
    3. مِّنَسے۔ بعض
    4. الْاَعْرَابِدیہاتی
    5. مُنٰفِقُوْنَمنافق (جمع)
    6. وَمِنْاور سے۔ بعض
    7. اَھْلِ الْمَدِيْنَةِمدینہ والے
    8. مَرَدُوْااڑے ہوئے ہیں
    9. عَلَيپر
    10. النِّفَاقِنفاق
    11. لَا تَعْلَمُھُمْتم نہیں جانتے ان کو
    12. نَحْنُہم
    13. نَعْلَمُھُمْجانتے ہیں انہیں
    14. سَنُعَذِّبُھُمْجلد ہم انہیں عذاب دینگے
    15. مَّرَّتَيْنِدو بار
    16. ثُمَّپھر
    17. يُرَدُّوْنَوہ لوٹائے جائیں گے
    18. اِلٰىطرف
    19. عَذَابٍعذاب
    20. عَظِيْمٍعظیم
Translation · Aasan Quran
اور تمہارے ارد گرد جو دیہاتی ہیں، ان میں بھی منافق لوگ موجود ہیں، اور مدینہ کے باشندوں میں بھی۔ (76) یہ لوگ منافقت میں (اتنے) ماہر ہوگئے ہیں (کہ) تم انہیں نہیں جانتے، انہیں ہم جانتے ہیں۔ ان کو ہم دو مرتبہ سزا دیں گے۔ (77) پھر ان کو ایک زبردست عذاب کی طرف دھکیل دیا جائے گا۔
Tafseer · Aasan Quran
76: پہلے جن دیہاتیوں کا ذکر آیا تھا وہ مدینہ سے دور رہتے تھے اب ان دیہاتیوں کا ذکر ہے جو مدینہ منورہ کے آس پاس رہتے تھے اور خود مدینہ منورہ کے باشندوں میں ان منافقین کا جن کا نفاق آنحضرت ﷺ کو بھی معلوم نہیں تھا۔ 77: دو مرتبہ سزا دینے کی تشریح مختلف طریقوں سے کی گئی ہے صحیح مراد تو اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے ؛ لیکن بظاہر ایک سزا تو یہ ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی شکست کی جو آس لگائی ہوئی تھی وہ پوری نہ ہوئی اور مسلمان غزوہ تبوک سے صحیح و سلامت واپس آگئے، یہ بذات خود ان منافقوں کے لئے ایک سزا تھی اور دوسرے بہت سے منافقوں کا نفاق کھل گیا اور ان کو دنیا ہی میں ذلت اٹھانی پڑی۔