Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 121

  1. وَ لَا یُنْفِقُوْنَ نَفَقَةً صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً وَّ لَا یَقْطَعُوْنَ وَادِیًا اِلَّا كُتِبَ لَهُمْ لِیَجْزِیَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿121﴾

    1. وَلَا يُنْفِقُوْنَاور نہ وہ خرچ کرتے ہیں
    2. نَفَقَةًخرچ
    3. صَغِيْرَةًچھوٹا
    4. وَّلَا كَبِيْرَةًاور نہ بڑا
    5. وَّلَا يَقْطَعُوْنَاور نہ طے کرتے ہیں
    6. وَادِيًاکوئی وادی (میدان)
    7. اِلَّامگر
    8. كُتِبَ لَھُمْتاکہ جزا دے انہیں
    9. لِيَجْزِيَھُمُتاکہ جزا دے انہیں
    10. اللّٰهُاللہ
    11. اَحْسَنَبہترین
    12. مَاجو
    13. كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے (ان کے اعمال)
Translation · Aasan Quran
نیز وہ جو کچھ (اللہ کے راستے میں) خرچ کرتے ہیں، چاہے وہ خرچ چھوٹا ہو یا بڑا، اور جس کسی وادی کو وہ پار کرتے ہیں، اس سب کو (ان کے اعمال نامے میں نیکی کے طور پر) لکھا جاتا ہے، تاکہ اللہ انہیں (ہر ایسے عمل پر) وہ جزاء دے جو ان کے بہترین اعمال کے لیے مقرر ہے۔ (97)
Tafseer · Aasan Quran
97: یعنی اگرچہ ان اعمال میں سے بعض چھوٹے نظر آتے ہوں، لیکن ان کا ثواب ان مجاہدین کے بہترین اعمال کے برابر دیا جائے گا۔ (یہاں یہ واضح رہے کہ قرآن کریم میں احسن (بہترین) کو اعمال کی صفت قرار دیا گیا ہے، اور اسے جزاء کی صفت قرار دینے پر علامہ ابو حیان نے البحر المحیط میں نحوی اعتبار سے جو اشکال پیش کیا ہے، اس کا کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا جاسکا، چنانچہ علامہ آلوسی نے بھی اس اعتراض کو نقل کر کے اس کی تائید ہی کی ہے۔ لہذا یہاں ترجمہ اس تفسیر کے مطابق کیا گیا ہے جو مدارک التنزیل میں مذکور ہے۔