Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 67

  1. اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُهُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۘ یَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وَ یَقْبِضُوْنَ اَیْدِیَهُمْ١ؕ نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِیَهُمْ١ؕ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴿67﴾

    1. اَلْمُنٰفِقُوْنَمنافق مرد (جمع)
    2. وَالْمُنٰفِقٰتُاور منافق عورتیں
    3. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    4. مِّنْسے
    5. بَعْضٍبعض کے
    6. يَاْمُرُوْنَوہ حکم دیتے ہیں
    7. بِالْمُنْكَرِبرائی کا
    8. وَيَنْهَوْنَاور منع کرتے ہیں
    9. عَنِسے
    10. لْمَعْرُوْفِنیکی
    11. وَيَقْبِضُوْنَاور بند رکھتے ہیں
    12. اَيْدِيَهُمْاپنے ہاتھ
    13. نَسُواوہ بھول بیٹھے
    14. اللّٰهَاللہ
    15. فَنَسِيَهُمْتو اس نے انہیں بھلا دیا
    16. اِنَّبیشک
    17. الْمُنٰفِقِيْنَمنافق (جمع)
    18. هُمُوہ (ہی)
    19. الْفٰسِقُوْنَنافرمان (جمع)
Translation · Aasan Quran
منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک ہی طرح کے ہیں۔ وہ برائی کی تلقین کرتے ہیں اور بھلائی سے روکتے ہیں، اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں۔ (59) انہوں نے اللہ کو بھلا دیا ہے، تو اللہ نے بھی ان کو بھلا دیا۔ بلاشبہ یہ منافق بڑے نافرمان ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
59: ہاتھوں کو بند رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کنجوس ہیں۔ جہاں خرچ کرنا چاہیے وہاں خرچ نہیں کرتے۔