Aasan Quran - At-Tawba : 9
اِشْتَرَوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
اِشْتَرَوْا : بیچ ڈالے انہوں نے بِاٰيٰتِ : احکام اللّٰهِ : اللہ ثَمَنًا : قیمت قَلِيْلًا : تھوڑی فَصَدُّوْا : پھر انہوں نے روکا عَنْ : سے سَبِيْلِهٖ : اس کا راستہ اِنَّهُمْ : بیشک وہ سَآءَ : برا مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے ہیں
انہوں نے اللہ کی آیتوں کے بدلے (دنیا کی) تھوڑی سی قیمت لے لینا پسند کرلیا ہے۔ (9) اور اس کے نتیجے میں لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ ان کے کرتوت بہت برے ہیں۔
9: یعنی انہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیات پر عمل کرنے کے بجائے دنیا کے حقیر فوائد حاصل کرنے کو ترجیح دی ہے۔
Top