آسان قرآن
Aasan Quran · 92. Al-Lail · Ayah 18
الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ﴿18﴾
- الَّذِيْ يُؤْتِيْجو دیتا ہے
- مَالَهٗاپنا مال
- يَتَزَكّٰىپاک کرنے کو
Translation · Aasan Quran
جو اپنا مال پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے (اللہ کے راستے میں) دیتا ہے۔ (6)
Tafseer · Aasan Quran
6: یعنی اللہ تعالیٰ کے راستے میں جو کچھ خرچ کرتا ہے اس میں دکھاوا مقصود نہیں ہوتا، بلکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی مقصود ہوتی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایسے خرچ کرنے سے انسان کو اخلاقی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیتیں حضرت ابوبکر صدیق کی تعریف میں نازل ہوئی ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں بہت خرچ کرتے تھے، تاہم الفاظ عام ہیں، اور ہر اس شخص کے لئے خوشخبری پر مشتمل ہیں جو ان صفات کا حامل ہے۔