Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 92. Al-Lail · Ayah 7

  1. فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ﴿7﴾

    1. فَسَنُيَسِّرُهٗپس ہم عنقریب اسے آسان کردیں گے
    2. لِلْيُسْرٰىآسانی
Translation · Aasan Quran
تو ہم اس کو آرام کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرا دیں گے۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: آرام کی منزل سے مراد جنت ہے، کیونکہ حقیقی آرام کی جگہ وہی ہے، دنیا میں تو ہر آرام کے ساتھ کوئی نہ کوئی تکلیف لگی رہتی ہے۔ اور تیار کرانے سے مراد یہ ہے کہ ان اعمال کی توفیق دیں گے جو جنت تک پہنچانے والے ہوں۔ واضح رہے کہ قرآن کریم میں جو لفظ ”نیسرہ“ آیا ہے۔ اس کا ترجمہ جو ”تیاری کرا دینے“ سے کیا گیا ہے، وہ اس لفظ کی تشریح میں علامہ آلوسی کی پیروی میں کیا گیا ہے (دیکھئے روح المعانی : 512)