آسان قرآن
Aasan Quran · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 10
وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْؕ﴿10﴾
- وَاَمَّا السَّآئِلَاور جو سوال کرنیوالا
- فَلَا تَنْهَرْتو نہ جھڑک
Translation · Aasan Quran
اور جو سوال کرنے والا ہو، اسے جھڑکنا نہیں۔ (6)
Tafseer · Aasan Quran
6: سوال کرنے والے سے مراد وہ شخص بھی ہوسکتا ہے جو مالی مدد چاہتا ہو، اور وہ بھی جو حق طلبی کے ساتھ دین کے بارے میں کوئی سوال کرنا چاہتا ہو۔ دونوں کو جھڑکنے سے منع کیا گیا ہے۔ اگر کوئی عذر ہو تو نرمی سے معذرت کرلینی چاہیے۔