Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 6

  1. كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ﴿6﴾

    1. كَلَّآہرگز نہیں
    2. اِنَّ الْاِنْسَانَبیشک انسان
    3. لَيَطْغٰٓىسرکشی کرتا ہے
Translation · Aasan Quran
حقیقت یہ ہے کہ انسان کھلی سرکشی کر رہا ہے۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: اس کے بعد سورت کے آخر تک جو آیتیں ہیں، وہ غار حراء کے مذکورہ بالا واقعے کے کافی بعد نازل ہوئی تھیں، اور ان کا واقعہ یہ ہے کہ ابوجہل آنحضرت ﷺ کا سخت دشمن تھا، ایک دن آنحضرت ﷺ حرم میں نماز پڑھ رہے تھے، اس نے آپ کو نماز پڑھنے سے منع کیا، اور یہ بھی کہا کہ اگر آپ نے نماز پڑھی تو میں (معاذاللہ) آپ کی گردن کو پاؤں سے کچل دوں گا، اس موقع پر یہ آیات نازل ہوئی تھیں۔