آسان قرآن
Aasan Quran · 99. Az-Zalzala · Ayah 2
وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ﴿2﴾
- وَاَخْرَجَتِاور باہر نکال ڈالے
- الْاَرْضُزمین
- اَثْقَالَهَااپنے بوجھ
Translation · Aasan Quran
اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال دے گی۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: یعنی سارے مردے جو زمین میں دفن ہیں، وہ باہر آجائیں گے اور زمین میں جو خز انے دفن ہیں، زمین ان کو بھی اگل دے گی۔ ایک حدیث میں ہے کہ جس کسی نے مال کی خاطر کسی کو قتل کیا ہوگا، یا جس نے مال و دولت کی خاطر رشتہ داروں کا حق پامال کیا ہوگا، یا اس کی خاطر چوری کی ہوگی، وہ اس مال کو دیکھ کر یہ کہے گا کہ یہ ہے وہ مال جس کی وجہ سے میں نے یہ گناہ کئے تھے پھر کوئی بھی اس سونے اور چاندی کی طرف توجہ نہیں دے گا۔