Ahkam-ul-Quran - An-Nahl : 91
وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ وَ لَا تَنْقُضُوا الْاَیْمَانَ بَعْدَ تَوْكِیْدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللّٰهَ عَلَیْكُمْ كَفِیْلًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ
وَاَوْفُوْا : اور پورا کرو بِعَهْدِ اللّٰهِ : اللہ کا عہد اِذَا : جب عٰهَدْتُّمْ : تم عہد کرو وَ : اور لَا تَنْقُضُوا : نہ توڑو الْاَيْمَانَ : قسمیں بَعْدَ : بعد تَوْكِيْدِهَا : ان کو پختہ کرنا وَ : اور قَدْ جَعَلْتُمُ : تحقیق تم نے بنایا اللّٰهَ : اللہ عَلَيْكُمْ : اپنے اوپر كَفِيْلًا : ضامن اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا تَفْعَلُوْنَ : جو تم کرتے ہو
اور جب خدا سے عہد واثق کرو تو اس کو پورا کرو۔ اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو ان کو مت توڑو کہ تم خدا کو اپنا ضامن مقرر کرچکے ہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو جانتا ہے۔
عہد کو پورا کرنے کا بیان قول باری ہے (واوفوا بعھم اللہ اذا عاھد تم ولا تنقضوا الایمان بعد توکیدھا ) اللہ کے عہد کو پورا کرو جبکہ تم نے اس سے کوئی عہد باندھا ہو اور اپنی قسمیں پختہ کرنے کے بعد توڑ نہ ڈالو) ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ عہد کے کئی معانی ہیں۔ عہد کبھی امر کے معنوں میں آتا ہے ۔ چناچہ قول باری ہے (ولد عدنا الی ادم من قبل اور ہم نے اس سے پہلے آدم کو امر کیا تھا) نیز ارشاد ہے (الم اعھد الیکم یا بنی ادم اے اولاد آدم ! کیا میں نے تم سے عہد نہیں لیا تھا) مراد یہ ہے کہ ” میں نے امر کیا تھا۔ “ کبھی یمین اور قسم کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ آیت زیر بحث واضح طور پر دلالت کر رہی ہے کہ اس مقام پر عہد سے یمین مراد ہے۔ اس لئے کہ ارشاد باری ہے صولا تنقضوا الایمان بعد توکیدھا) اسی بنا پر ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ ” علی عھد اللہ ان فعلت کذا) وہ گویا قسم کھا لیتا ہے۔ حضرت حذیفہ کی روایت میں ذکر ہے کہ جب مشرکین نے انہیں اور ان کے والد کو گرفتار کرلیا اور پھر ان دونوں سے اللہ کے نام پر یہ عہد لے لیا کہ وہ حضور ﷺ کے ساتھ مل کر مشرکین کے خلاف جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ پھر ان دونوں نے مدینہ منورہ پہنچ کر حضور ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا کہ ” تم مشرکین کے ساتھ کئے ہوئے عہد کو پورا کرو گے اور ان کے خلاف اللہ سے استعانت کے طلبگار نہیں بنو گے۔ “ عطاء بن ابی رباح حسن بصری، ابن یسرین، عامر، ابراہیم نخعی اور مجاہد سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص یہ کہے ” علی عہد اللہ ان فعلت کذا تو یہ قسم ہوگی۔
Top