Tafseer-e-Mazhari - Aal-i-Imraan : 59
لَیُدْخِلَنَّهُمْ مُّدْخَلًا یَّرْضَوْنَهٗ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَعَلِیْمٌ حَلِیْمٌ
لَيُدْخِلَنَّهُمْ : وہ البتہ انہیں ضرور داخل کریگا مُّدْخَلًا : ایسے مقام میں يَّرْضَوْنَهٗ : وہ اسے پسند کریں گے وَاِنَّ : اور بیشک اللّٰهَ : اللہ لَعَلِيْمٌ : البتہ علم والا حَلِيْمٌ : حلم والا
وہ ان کو ایسے مقام میں داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے۔ اور خدا تو جاننے والا (اور) بردبار ہے
لیدخلنہم مدخلا یرضونہ بیشک ان کو ایسے مقام میں داخل فرمائے گا جس کو وہ پسند کریں گے یعنی جنت کے اندر داخل فرمائے گا جہاں ہر دل پسند چیز باصرہ نواز ہوگی ‘ ایسی جس کو (اس سے پہلے) نہ کسی آنکھ نہ دیکھا ہوگا نہ کان نے سنا ہوگا نہ کسی انسان کے دل میں اس کا تصور آئے گا۔ وان اللہ لعلیم حلیم۔ اور بیشک اللہ (ان کے اور ان کے دشمنوں کے احوال سے) خوب واقف ہے (اور) بڑے تحمل والا کہ فوری سزا نہیں دیتا۔
Top