Ahsan-ul-Bayan - Al-Muminoon : 49
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ
وَلَقَدْ : اور تحقیق اٰتَيْنَا : ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتٰبَ : کتب لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ لوگ يَهْتَدُوْنَ : ہدایت پالیں
ہم نے موسیٰ ؑ کو کتاب (بھی) دی کہ لوگ راہ راست پر آجائیں 1۔
49-1امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ ؑ کو تورات، فرعون اور اس کی قوم کو غرق کرنے کے بعد دی گئی۔ اور نزول تورات کے بعد اللہ نے کسی قوم کو عذاب عام سے ہلاک نہیں کیا۔ بلکہ مومنوں کو حکم دیا جاتا رہا کہ وہ کافروں سے جہاد کریں۔
Top