Ahsan-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 181
اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ
اَوْفُوا : تم پورا کرو الْكَيْلَ : ماپ وَلَا تَكُوْنُوْا : اور نہ ہو تم مِنَ : سے الْمُخْسِرِيْنَ : نقصان دینے والے
ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو 1
181-1یعنی جب تم لوگوں کو ناپ کردو تو اسی طرح پورا دو ، جس طرح لیتے وقت تم پورا ناپ کرلیتے ہو۔ لینے اور دینے کے پیمانے الگ الگ مت رکھو، کہ دیتے وقت کم دو اور لیتے وقت پورا لو !
Top