Ahsan-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 186
وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ
وَمَآ اَنْتَ : اور نہیں تو اِلَّا : مگر۔ صرف بَشَرٌ : ایک بشر مِّثْلُنَا : ہم جیسا وَاِنْ نَّظُنُّكَ : اور البتہ ہم گمان کرتے ہیں تجھے لَمِنَ : البتہ۔ سے الْكٰذِبِيْنَ : جھوٹے
انہوں نے کہا تو تو ہم جیسا ایک انسان ہے اور ہم تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں 1
186-1یعنی تو جو دعوا کرتا ہے کہ مجھے اللہ نے وحی و رسالت سے نوازا ہے، ہم تجھے اس دعوے میں جھوٹا سمجھتے ہیں، کیونکہ تو بھی ہم جیسا انسان ہے۔ پھر تو اس شرف سے مشرف کیونکر ہوسکتا ہے۔
Top