Ahsan-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 50
قَالُوْا لَا ضَیْرَ١٘ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ
قَالُوْا : وہ بولے لَا ضَيْرَ : کچھ نقصان (حرج) نہیں اِنَّآ : بیشک ہم اِلٰى رَبِّنَا : اپنے رب کی طرف مُنْقَلِبُوْنَ : لوٹ کر جانے والے ہیں
انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں 1 ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی۔
50-1لاضیر۔ کوئی حرج نہیں یا ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔ یعنی اب جو سزا چاہے دے لے، ایمان سے نہیں پھر سکتے۔
Top