Ahsan-ul-Bayan - Az-Zukhruf : 42
اَوْ نُرِیَنَّكَ الَّذِیْ وَعَدْنٰهُمْ فَاِنَّا عَلَیْهِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ
اَوْ نُرِيَنَّكَ : یا ہم دکھائیں آپ کو الَّذِيْ : وہ چیز وَعَدْنٰهُمْ : وعدہ کیا ہم نے ان سے فَاِنَّا : تو بیشک ہم عَلَيْهِمْ : ان پر مُقْتَدِرُوْنَ : قدرت رکھنے والے
یا جو کچھ ان سے وعدہ کیا ہے (1) وہ تجھے دکھا دیں ہم ان پر بھی قدرت رکھتے ہیں (2
42۔ 1 یعنی تیری موت سے قبل ہی، یا مکہ میں ہی تیرے رہتے ہوئے عذاب بھیج دیں۔ 42۔ 2 یعنی ہم جب چاہیں ان پر عذاب نازل کرسکتے ہیں، کیونکہ ہم ان پر قادر ہیں۔ چناچہ آپ کی زندگی میں ہی بدر کی جنگ میں کافر عبرت ناک شکست اور ذلت سے دو چار ہوئے۔
Top