Ahsan-ul-Bayan - Al-Qalam : 50
فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ
فَاجْتَبٰىهُ : تو چن لیا اس کو رَبُّهٗ : اس کے رب نے فَجَعَلَهٗ : تو بنادیا اس کو مِنَ الصّٰلِحِيْنَ : صالح لوگوں میں سے
اس کے رب نے پھر نوازا اور اسے نیک کاروں میں کردیا (1)
50۔ 1 اس کا مطلب ہے کہ انہیں توانا اور تندرست کرنے کے بعد دوبارہ رسالت سے نواز کر انہیں اپنی قوم کی طرف بھیجا گیا، جیسا کہ (وَاَنْۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّنْ يَّقْطِيْنٍ 146؀ۚ) 37۔ الصافات :146) سے بھی واضح ہے۔
Top