Ahsan-ul-Bayan - Al-Haaqqa : 22
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ
فِيْ جَنَّةٍ : جنت میں عَالِيَةٍ : بلند
بلند وبالا جنت میں۔ (1)
22۔ 1 جنت میں مختلف درجات ہیں ہر درجے کے درمیان بہت فاصلہ ہے جیسے مجاہدین کے بارے میں نبی ﷺ نے فرمایا جنت میں سو درجے ہیں جو اللہ نے مجاہدین کے تیار کیے ہیں ان کے دو درجوں کے درمیان کا فاصلہ زمین و آسمان جتنا ہے۔ (صحیح مسلم)
Top