Kashf-ur-Rahman - An-Nisaa : 87
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ وَ لَا تَنْقُصُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ اِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ بِخَیْرٍ وَّ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ مُّحِیْطٍ
وَ : اور اِلٰي مَدْيَنَ : مدین کی طرف اَخَاهُمْ : ان کا بھائی شُعَيْبًا : شعیب قَالَ : اس نے کہا يٰقَوْمِ : اے میری قوم اعْبُدُوا : عبادت کرو اللّٰهَ : اللہ مَا لَكُمْ : تمہارے لیے نہیں مِّنْ اِلٰهٍ : کوئی معبود غَيْرُهٗ : اس کے سوا وَ : اور لَا تَنْقُصُوا : نہ کمی کرو الْمِكْيَالَ : ماپ وَالْمِيْزَانَ : اور تول اِنِّىْٓ : بیشک میں اَرٰىكُمْ : تمہیں دیکھتا ہوں بِخَيْرٍ : آسودہ حال وَّاِنِّىْٓ : اور بیشک میں اَخَافُ : ڈرتا ہوں عَلَيْكُمْ : تم پر عَذَابَ : عذاب يَوْمٍ مُّحِيْطٍ : ایک گھیر لینے والا دن
اللہ وہ ہے کہ اس کے ہوا کوئی معبود ہونے کے لائق نہیں وہ یقینا تم سب کو قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں ذرا شبہ نہیں اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہوسکتا ہے۔2
2 اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود ہونے کے قابل نہیں وہ تم سب کو ضرور بالضرور قیامت کے دن جمع کرے گا اس دن کے واقع ہونے میں ذرا شک کی گنجائش نہیں اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ کس کی بات سچی ہوسکتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہوسکتا ہے۔ (تیسیر) لاریب فیہ میں دو احتمال ہوسکتے ہیں ایک کو ہم نے اختیار کرلیا ہے اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ اس کے جمع کرنے میں ذرا شک کی گنجائش نہیں۔ واللہ اعلم اللہ تعالیٰ کی بات سے زیادہ سچی تو کسی کی بات کیا ہوگی اس کے مساوی بھی نہیں جس کا علم اور قدرت کامل ہے اس کی بات کے برابر کسی کی بات سچی نہیں ہوسکتی اور جب اللہ تعالیٰ ہی کی بات سچی ہے تو قیامت کا وقوع ضرور ہوگا اور محشر میں سب کا جمع ہونا یقینی ہوگا اب آگے پھر منافقین کا ذکر ہے۔ چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔ (تسہیل)
Top