Ahsan-ut-Tafaseer - Aal-i-Imraan : 96
اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ
اِنَّ : بیشک اَوَّلَ : پہلا بَيْتٍ : گھر وُّضِعَ : مقرر کیا گیا لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے لَلَّذِيْ : جو بِبَكَّةَ : مکہ میں مُبٰرَكًا : برکت والا وَّھُدًى : اور ہدایت لِّلْعٰلَمِيْنَ : تمام جہانوں کے لیے
پہلا گھر جو لوگوں (کے عبادت کرنے) کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ وہی ہے جو مکہ میں ہے بابرکت اور جہاں کے لئے موجب ہدایت۔
مکہ اور بکہ دونوں نام ہیں تفسیر ابن ابی حاتم میں حضرت علی ؓ سے روایت ہے لوگوں کے رہنے کے گھر دنیا میں مکہ سے پہلے بھی تھے لیکن اللہ کی عبادت کا یہ پہلا گھر ہے جو روئے زمین پر بنایا گیا ہے 2۔
Top