Al-Quran-al-Kareem - Ash-Shu'araa : 181
اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ
اَوْفُوا : تم پورا کرو الْكَيْلَ : ماپ وَلَا تَكُوْنُوْا : اور نہ ہو تم مِنَ : سے الْمُخْسِرِيْنَ : نقصان دینے والے
ماپ پورا دو اور کم دینے والوں میں سے نہ بنو۔
اَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُوْنُوْا۔۔ : ان کی ماپ تول میں کمی بیشی، زمین میں فساد اور رہزنی کا ذکر سورة اعراف (85، 86) میں گزر چکا ہے۔ شعیب ؑ کے قصے کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورة اعراف (85 تا 93) ، ہود (84 تا 95) اور عنکبوت (36، 37) بعض لوگوں نے مدین کے اس بزرگ کو شعیب ؑ قرار دیا ہے جس کے پاس موسیٰ ؑ نے دس سال گزارے تھے، مگر یہ بات بالکل بےاصل ہے، ”مدین“ کے ہر بزرگ کا شعیب ؑ ہونا ضروری نہیں۔
Top