Al-Quran-al-Kareem - Ash-Shu'araa : 185
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ
قَالُوْٓا : وہ بولے (کہنے لگے) اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں اَنْتَ : تو مِنَ : سے الْمُسَحَّرِيْنَ : سحر زدہ (جمع)
انھوں نے کہا تو تو انھی لوگوں سے ہے جن پر زبردست جادو کیا گیا ہے۔
قَالُوْٓا اِنَّمَآ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَ۔۔ : یہ وہی جواب ہے جو قوم ثمود نے صالح ؑ کو دیا تھا۔ وَاِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَ : یہ ”اِنْ“ اصل میں ”إِنَّ“ ہے جس کا اسم ”نَا“ محذوف ہے : ”أَيْ وَ إِنَّا لَنَظُنُّکَ مِنَ الْکَاذِبِیْنَ“ یعنی ہمارا گمان تمہارے جھوٹے ہونے کے سوا کہیں جاتا ہی نہیں۔
Top