Al-Quran-al-Kareem - Ash-Shu'araa : 202
فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ
فَيَاْتِيَهُمْ : تو وہ آجائے گا ان پر بَغْتَةً : اچانک وَّهُمْ : اور انہیں لَا يَشْعُرُوْنَ : خبر (بھی) نہ ہوگی
پس وہ ان پر اچانک آپڑے اور وہ سوچتے بھی نہ ہوں۔
فَيَاْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ۔۔ : یعنی وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک وہ ”عذاب الیم“ کو دیکھ لیں، جو ان پر اچانک آئے اور وہ سوچتے بھی نہ ہوں، پھر وہ یہ کہیں کہ کیا ہم مہلت دیے جانے والے ہیں کہ ہم ایمان لائیں اور تصدیق کریں، مگر اس وقت مہلت نہیں ملے گی۔
Top