Al-Quran-al-Kareem - Ash-Shu'araa : 5
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ
وَ : اور مَا يَاْتِيْهِمْ : نہیں آتی ان کے پاس مِّنْ ذِكْرٍ : کوئی نصیحت مِّنَ : (طرف) سے الرَّحْمٰنِ : رحمن مُحْدَثٍ : نئی اِلَّا : مگر كَانُوْا : ہوجاتے ہیں وہ عَنْهُ : اس سے مُعْرِضِيْنَ : روگردان
اور ان کے پاس رحمان کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی جو نئی ہو، مگر وہ اس سے منہ موڑنے والے ہوتے ہیں۔
وَمَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ۔۔ : سورة انبیاء کی آیت (42) میں ہے : (عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِمْ) اور یہاں فرمایا : (مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰن) اس کی مناسبت یہ ہے کہ آپ جن کے غم میں پڑے ہیں ان کی حالت یہ ہے کہ رحمٰن اپنی رحمت سے جب ان کی بھلائی کے لیے کوئی نصیحت بھیجتا ہے، تو وہ اس سے منہ موڑنے والے ہوتے ہیں۔ ”مُحْدَثٍ“ کا مطلب یہ ہے کہ ان کا یہ معاملہ اس نصیحت کے ساتھ ہے جو بار بار نئی سے نئی آتی رہتی ہے، اگر ایک آدھ دفعہ ہی آتی تو ان کا کیا حال ہوتا، اس لیے ان کے غم میں اپنے آپ کو ہلاک مت کریں۔ 3 ”إِلَّا أَعْرَضُوْا عَنْہُ“ (مگر اس سے منہ موڑ لیتے ہیں) کے بجائے فرمایا : (اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِيْنَ) ”مگر وہ اس سے منہ موڑنے والے ہوتے ہیں“ اس میں ان کے مسلسل اعراض کا بیان ہے۔ 3 قرآن مجید کے محدث ہونے کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورة انبیاء کی آیت (2) کی تفسیر۔
Top