Al-Quran-al-Kareem - Ash-Shu'araa : 51
اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰیٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِیْنَؕ۠   ۧ
اِنَّا نَطْمَعُ : بیشک ہم امید رکھتے ہیں اَنْ : کہ يَّغْفِرَ : بخش دے لَنَا : ہمیں رَبُّنَا : ہمارا رب خَطٰيٰنَآ : ہماری خطائیں اَنْ كُنَّآ : کہ ہم ہیں اَوَّلَ : پہلے الْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
بیشک ہم لالچ رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمارے لیے ہماری خطائیں معاف کرے گا، اس لیے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے بنے ہیں۔
اَنْ كُنَّآ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِيْنَ : یعنی دلیل واضح ہوجانے کے بعد قوم فرعون میں سے سب سے پہلے ہم ایمان لائے۔ نوٹ ! آیت (41) سے (ا 5) تک کی تفسیر کے لیے سورة اعراف (113 تا 126) اور سورة طٰہٰ (65 تا 75) کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں۔
Top