Al-Quran-al-Kareem - Ash-Shu'araa : 72
قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ
قَالَ : اس نے کہا هَلْ : کیا يَسْمَعُوْنَكُمْ : وہ سنتے ہیں تمہاری اِذْ : جب تَدْعُوْنَ : تم پکارتے ہو
کہا کیا وہ تمہیں سنتے ہیں، جب تم پکارتے ہو ؟
قَالَ هَلْ يَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَ۔۔ : ابراہیم ؑ نے کسی بھی ذات کی عبادت کے لیے اس میں پائی جانے والی تین صفات ذکر کرکے فرمایا کہ کیا ان میں یہ تینوں یا کوئی ایک صفت پائی جاتی ہے ؟ کیا جب تم انھیں پکارتے ہو تو یہ تمہاری بات سنتے ہیں ؟ یا تمہیں کوئی فائدہ پہنچاتے ہیں ؟ یا نقصان پہنچاتے ہیں ؟ اگر نہیں اور یقیناً نہیں، تو ان کی عبادت کیوں کرتے ہو ؟
Top