Tafheem-ul-Quran (En) - Al-Baqara : 228
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ سے ڈرو، جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تم ہرگز نہ مرو، مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو۔
اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِھٖ۔۔ : عبداللہ بن مسعود ؓ سے اس آیت کی تفسیر یوں مروی ہے : ”اس کی اطاعت کی جائے نافرمانی نہ کی جائے، اسے یاد رکھا جائے بھلایا نہ جائے، اس کا شکر ادا کیا جائے ناشکری نہ کی جائے۔“ [ ابن أبی حاتم : 3؍112۔ مستدرک حاکم : 2؍323، ح : 3159 ] ابن کثیر ؓ نے اس قول کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔ مراد حسب استطاعت ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : (فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْت) [ التغابن : 16 ] ”سو اللہ سے ڈرو جتنی طاقت رکھو۔“ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ : چونکہ موت کا علم ہی نہیں کب آجائے، اس لیے موت آنے تک ہر وقت اللہ تعالیٰ سے اسی طرح ڈرتے رہو۔
Top