Al-Quran-al-Kareem - Aal-i-Imraan : 107
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ ابْیَضَّتْ وُجُوْهُهُمْ فَفِیْ رَحْمَةِ اللّٰهِ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
وَاَمَّا : اور البتہ الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو ابْيَضَّتْ : سفید ہوں گے وُجُوْھُھُمْ : ان کے چہرے فَفِيْ : سو۔ میں رَحْمَةِ اللّٰهِ : اللہ کی رحمت ھُمْ : وہ فِيْھَا : اس میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہیں گے
اور رہے وہ لوگ جن کے چہرے سفید ہوں گے، سو اللہ کی رحمت میں ہوں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔
وَاَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوْھُھُم : چہروں کی یہ سیاہی اور سفیدی قیامت کے دن ہوگی۔ جو لوگ ایمان پر قائم رہے، پھر بدعات اور گروہ بندی سے بچ کر اصل کتاب و سنت (مَا أَنَا عَلَیْہِ وَ أَصْحَابِیْ) پر قائم رہے، ان کے چہرے سفید ہوں گے۔
Top